اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آغوش کالج مری کے طلباء کی  شاندار کامیابی،سوفیصدرزلٹ

آغوش کالج مری کے طلباء کی  شاندار کامیابی،سوفیصدرزلٹ

آغوش کالج مری کے طلباء کی  شاندار کامیابی،سوفیصدرزلٹ

الخدمت فانڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری کے پہلے بیچ 2019-2025نے وفاقی وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) کے HSSC-II پارٹ ٹوامتحانات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بیچ کے تمام 31 طلبا ء نے امتحان میں حصہ لیا اور 100 فیصد طلباء کامیاب قرار پائے۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں عاطف خان نے 985 نمبر (89.5%)، نظام اللہ نے 937 نمبر (85.2%) اور سید محمد خان نے 925 نمبر (84.1%) حاصل کیے۔پرنسپل آغوش کالج مری نے اس موقع پر کامیاب طلبا ء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آغوش کالج مری ایک معیاری ادارہ ہے جو نہ صرف اعلی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلبا ء کی کردار سازی، شخصیت سازی اور قیادت کی صلاحیتوں کو بھی نکھارتا ہے۔ یہ شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ مستقبل کے بہترین رہنماں اور ذمہ دار شہریوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481