اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں،علیمہ خان

عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں،علیمہ خان

عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں،علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں ان کی صحت سے متعلق فیک اور سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج میرے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت کا کیس تھا ہمارے وکلا پیش ہوئے۔ جج کو فیصلہ سنانا تھا مگر وہ چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج (جمعرات کو) عمران خان سے ملاقات ہونی تھی نہیں کرائی گئی، بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کا چیک اپ ان اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے ہمیں ان لوگوں کے ارادوں پر یقین نہیں ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عظمی خان نے عمران خان کی صحت کے لیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں، عمران خان بالکل ٹھیک ہیں سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ۔سوشل میڈیا ٹی وی چینل اس طرح کی خبروں کی ہم سے تصدیق کرلیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تھوڑا سا بھی کچھ ہوگا تو سب سے پہلے ہماری فیملی کھڑی ہوگی۔ میڈیا کو بتانے کے لیے، عمران خان کی صحت کو لے کر سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ سچ نہیں ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481