اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملتان:دریاؤں میں کیوسک گیج نہ ہونے کا انکشاف

ملتان:دریاؤں میں کیوسک گیج نہ ہونے کا انکشاف

ملتان:دریاؤں میں کیوسک گیج نہ ہونے کا انکشاف

ملتان: انکشاف ہوا ہے کہ ملتان کے دریاؤں پر پانی کے بہاؤ (کیوسک) کو جانچنے کا کوئی گیج موجود نہیں۔
محکمہ انہار کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے مطابق ہیڈ محمد والا پل اور شیر شاہ پل پر صرف پانی کی سطح کی پیمائش کی جاتی ہے، جبکہ ریلے کے بہاؤ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ بتایا گیا کہ کئی دہائیوں سے یہی طریقہ کار استعمال ہو رہا ہے، البتہ ہیڈ تریموں اور ہیڈ پنجند پر کیوسک گیج نصب ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں سیلاب سے موضع نواب پور کی کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ گھروں اور دکانوں میں کئی فٹ پانی داخل ہو گیا ہے، تاہم مقامی رہائشی پہلے ہی نقل مکانی کر چکے تھے، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481