اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ نے بھارت کی پیشکش ٹھکرا دی

ٹرمپ نے بھارت کی پیشکش ٹھکرا دی

ٹرمپ نے بھارت کی پیشکش ٹھکرا دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان محدود کاروبار ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کرتا ہے اور امریکی مارکیٹ اس کی سب سے بڑی خریدار ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا بھارت کو بہت کم اشیاء فروخت کرتا ہے جبکہ بھارت اپنی مصنوعات امریکا کو بڑی مقدار میں برآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے یہ تجارتی تعلق یک طرفہ رہا ہے کیونکہ بھارت نے امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات عائد کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارتی منڈی میں مؤثر انداز میں کام نہیں کر پاتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات اور دفاعی ساز و سامان روس سے پورا کرتا ہے جبکہ امریکا سے ان اشیاء کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ بھارت نے اب امریکی مصنوعات پر ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن یہ اقدام بہت دیر سے سامنے آیا ہے، بھارت کو یہ فیصلہ کئی برس پہلے کر لینا چاہیے تھا۔

ادھر یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ حتمی شکل نہ دینے پر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا تھا۔ اسی دوران ٹرمپ مختلف مواقع پر پاک بھارت تنازع میں ثالثی کا ذکر بھی کرتے رہے ہیں، تاہم بھارت اس مؤقف کو ہمیشہ رد کرتا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481