اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان میں زلزلےسے بڑی تباہی،ہلاکتیں500 سے تجاوز کرگئیں

افغانستان میں زلزلےسے بڑی تباہی،ہلاکتیں500 سے تجاوز کرگئیں

افغانستان میں زلزلےسے بڑی تباہی،ہلاکتیں500 سے تجاوز کرگئیں

مشرقی افغانستان میں گزشتہ رات آنے والے شدید زلزلے نے کئی علاقے تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ نقصان صوبہ ننگرہار اور کنڑ میں ہوا ہے، جہاں ضلع نورگل کے متعدد دیہات مکمل طور پر مٹ گئے ہیں۔ ہلاکتیں نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ سمیت کئی اضلاع میں رپورٹ ہوئیں جبکہ حکام کو خدشہ ہے کہ سیکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آسکی کیونکہ متاثرہ دور دراز علاقوں سے رابطے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان اضلاع میں امدادی سرگرمیاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جانی و مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکام اور عوام ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی تھی جس کا مرکز ننگرہار کے قریب جلال آباد تھا، اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور، پشاور اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481