اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اسکول دوبارہ کھل گئے

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور میں سیلابی خطرات کے پیش نظر 45 سرکاری اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چوہنگ، موہلنوال ملتان روڈ، موڑ فرخ آباد اور ریٹیگن روڈ سمیت متعدد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں کلاسز معطل رہیں گی۔

سینٹرل ماڈل اسکول ریٹیگن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں، تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ شفیق آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤں شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ اور موہلنوال کے اسکول بھی آئندہ حکم تک بند رکھے جائیں گے۔

مانوال، قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک پارک، عزیز کالونی اور مانگا ہیٹھاڑ کے تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرہ اسکولوں کو ریلیف کیمپس کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 7 ستمبر کے دوران پنجاب کے دریاؤں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں انتظامی سرگرمیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھولے گئے تھے۔ اسکول 28 مئی سے بند تھے جبکہ خراب موسم کے سبب تعطیلات 31 اگست تک بڑھا دی گئی تھیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481