اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 20 افراد جاں بحق

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 20 افراد جاں بحق

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 20 افراد جاں بحق

افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، جس کے تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے، تاہم امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مرکزی اور قریبی صوبوں سے ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مدد دی جا سکے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481