اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت نے8 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلا چھوڑ دیا

بھارت نے8 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلا چھوڑ دیا

لاہور: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایک اور بڑا سیلابی ریلا پاکستان کی جانب چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب کے قریبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے کیونکہ بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولتے ہوئے 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ ریلا دو روز میں ہیڈ مرالہ پہنچے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، وزیرآباد، سمبڑیال، گجرات، ہیڈ مرالہ اور خانکی کے ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دے دی ہے، جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481