اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

 

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر  جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلی سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔ ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔دونوں فریقوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرنے اور جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مسلم دنیا اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481