اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے اور تیانجن شہر میں ان کا چینی حکام نے استقبال کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین میں قیام کریں گے، جہاں وہ 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ پاکستان کے علاقائی روابط، امن کی کوششوں اور ترقی کے فروغ پر مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں سرمایہ کاری، تجارت اور معیشت کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481