اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرمپ کا دورہ بھارت منسوخ

ٹرمپ کا دورہ بھارت منسوخ

ٹرمپ کا دورہ بھارت منسوخ

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو بڑا دھچکا، امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ بھارت منسوخ کر دیا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال بھارت کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے والے تھے، تاہم متعدد یقین دہانیوں کے باوجود اب ان کے دورے کے کوئی امکانات نہیں رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے شیڈول میں بھارت کا دورہ شامل نہیں جبکہ نئی دہلی اور واشنگٹن کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے پسِ منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی اہم وجہ ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم مودی، صدر ٹرمپ کے ان بیانات پر سخت ناراض تھے جن میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ مودی کے مطابق یہ تنازع دونوں ممالک نے خود حل کیا، امریکا کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔

مزید برآں، حالیہ مہینوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات تجارتی اور سفارتی سطح پر دباؤ کا شکار ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر اضافی محصولات عائد کیے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481