اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

فیلڈ مارشل **عاصم منیر** نے پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر گوجرانوالہ نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ انہوں نے **سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور** کا دورہ کرتے ہوئے سیلابی صورتحال اور ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

فیلڈ مارشل نے امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور سیلاب سے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ **تمام مذہبی مقامات بشمول کرتارپور کو بحال کیا جائے گا** کیونکہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی ورثے کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

کرتارپور میں فضائی جائزے کے دوران سکھ برادری نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے فراہم سہولتوں پر شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے بروقت اقدامات کو بھی سراہا جن کی بدولت جانی و مالی نقصان کم سے کم رہا۔

انہوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں حصہ لینے والے سول اداروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481