اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترک وکٹری ڈے تقریب میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترک وکٹری ڈے تقریب میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترک وکٹری ڈے تقریب میں شرکت

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں سول و عسکری حکام، کاروباری شخصیات، سفارت کار اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک عوام، قیادت اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر مزید مضبوط ہوں گے۔

 

انہوں نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ تقریب میں آمد پر ترک سفارتخانے کے ناظم الامور نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481