اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا فضل الرحمان نے دعائوں کی اپیل کردی

مولانا فضل الرحمان نے دعائوں کی اپیل کردی

جمعیت علمائے اسلام (ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر دعائوں کی اپیل کردی ۔ اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ (آج ) نماز جمعہ میں علمائے کرام ، خطبا اور عوام خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں،حرمین شریفین میں موجود اہل وطن اپنے ملک وقوم کو خصوصی دعائوں میں یاد رکھیں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عوام ممکن طور پر اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں،جمعیت علما کے کارکن ،انصار کے رضا کار مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں،ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاتفریق متاثرین کی خدمت کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481