اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہدرہ پر پانی کی سطح بلند،وزیراعلیٰ پنجاب موقع پر موجود

شاہدرہ پر پانی کی سطح بلند،وزیراعلیٰ پنجاب موقع پر موجود

شاہدرہ پر پانی کی سطح بلند،وزیراعلیٰ پنجاب موقع پر موجود

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہدرہ کے مقام پر کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی کی سیلابی صورتحال کا معائنہ کیا، اس موقع پر حکام نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فضائی دورے کے ذریعے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے چکی ہیں، جہاں انہیں ریسکیو آپریشن اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے۔ جسڑ اور بلوکی کے مقامات پر بھی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔

دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا تاہم یہاں پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور بہاؤ 9 لاکھ 1 ہزار 500 کیوسک تک کم ہوا ہے۔ خانکی پر بھی اسی نوعیت کی صورتحال ہے جہاں بہاؤ 7 لاکھ 22 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481