اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں،بند ٹوٹنے سے بستیاں زیرِ آب

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں،بند ٹوٹنے سے بستیاں زیرِ آب

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں،بند ٹوٹنے سے بستیاں زیرِ آب

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے باعث پنجاب میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے مطابق سیلابی صورتحال میں 7 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 کا تعلق گجرات، 2 سمبڑیال جبکہ ایک ایک شخص گوجرانوالہ اور نارووال سے ہے۔

بہاولپور میں دریائے ستلج کے پانی کے دباؤ سے یوسف والا اور احمد والا کے عارضی بند ٹوٹ گئے جس سے بستی احمد بخش سمیت کئی علاقے زیرِ آب آگئے۔ پانی کے تیز بہاؤ سے زمینی کٹاؤ بڑھ گیا اور کپاس و دھان سمیت درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں۔

دریائے چناب میں کوٹ مومن کے مقام پر 6 لاکھ کیوسک کا ریلا داخل ہوا ہے، جبکہ آج 10 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے، ریلیف کیمپس فعال ہیں اور اب تک 2500 افراد اور 1700 سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

اسی طرح وہاڑی کے لڈن کے قریب موضع نون میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں۔ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے اب تک 30 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

ادھر نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ کے قریب کنڈیارو کے مقام پر زمینداری بند ٹوٹنے سے سیکڑوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں اور 5 دیہات متاثر ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481