اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں سیلابی کیفیت،ہنگامی رابطہ نمبرز جاری

پنجاب میں سیلابی کیفیت،ہنگامی رابطہ نمبرز جاری

پنجاب میں سیلابی کیفیت،ہنگامی رابطہ نمبرز جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور دریاں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری امداد، ریسکیو اوررابطے کے لیے ہنگامی نمبرز جاری کر دیئے ۔ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں بھرپوراندازمیں مصروف ہیں درجنوں دیہات سے متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا جبکہ امدادی کیمپ قائم کردیئے گئے ۔لاہور ڈویژن میں تقریبا 500 فوجی افسران اورجوانوں پرمشتمل ٹیمیں مختلف مقامات پرامدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔فوجی اورسول انتظامیہ کے اشتراک سے قصوراوردیگرمتاثرہ علاقوں میں اب تک 21 ریسکیو وریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 72 دیہات سے تقریبا 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا چکا ہے، ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اوردیگرآلات کی مدد سے مسلسل متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کررہی ہیں۔متاثرین کو نہ صرف محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی بنیادی ضروریات، خصوصا ابتدائی طبی امداد کے بھی انتظامات کئے گئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طورپرنمٹا جا سکے۔فوج اورانتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے امدادی کارروائیوں میں تیزی آ رہی جبکہ متاثرین کو خوراک، پانی اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481