اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلابی صورتحال،پنجاب میں ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

سیلابی صورتحال،پنجاب میں ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

سیلابی صورتحال،پنجاب میں ٹرینوں کا شیڈول تبدیل

کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن لاہور تک محدود کردی گئی ،کراچی سے آنے والی گرین لائن کے مسافروں کو تیز گام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،تیز گام کو براستہ شاہدرہ، سانگلہ ہل، شاہین آباد اور سرگودھا راولپنڈی پہنچایا جائے گا،گرین لائن اور رحمان بابا ایکسپریس کو براستہ سرگودھا خانیوال پہنچایا جائے گا

لاہور (آئی این پی)پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ۔کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن لاہور تک محدود کردی گئی ،کراچی سے آنے والی گرین لائن کے مسافروں کو تیز گام میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،تیز گام کو براستہ شاہدرہ، سانگلہ ہل، شاہین آباد اور سرگودھا راولپنڈی پہنچایا جائے گا۔ اسی طرح لاہور، سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی سیالکوٹ ایکسپریس منسوخ کردی گئی،تیزگام ، جعفرایکسپریس اور عوام ایکسپریس کو براستہ لالہ موسی خانیوال پہنچایا جائے گا۔گرین لائن اور رحمان بابا ایکسپریس کو براستہ سرگودھا خانیوال پہنچایا جائے گا،کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل کو لاہور، ملکوال کے راستے پشاور پہنچایا جائے گا۔اسی طرح تیزگام اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو خانیوال پہنچانے کیلئے لاہور سے شٹل ٹرین چلے گی،عوام ایکسپریس اور گرین لائن کے مسافروں کو خانیوال پہنچانے کیلئے دوسری شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔ لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جانے والی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ راستے سے کراچی پہنچیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481