اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا این اے 129 کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا جائے گا،، میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے سیاسی کمیٹی پر مکمل اعتماد کیا، سیاسی معاملات پر مزید مشاورت کیلئے سیاسی کمیٹی کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ ٹرائل کی اڈیالہ جیل میں روزانہ سماعت پر گہری تشویش ہے، روزانہ سماعت سے ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، روزانہ سماعت سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں نااہلی پانے والے ارکان کو پی ٹی آئی اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتی ہے، ناحق سزائیں پانے والے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نااہل ارکان کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا، میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست پر امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی سے استعفے کا اعلان کرتے ہیں، ارکان اسمبلی کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی فوری استعفوں کی ہدایت کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481