اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی عائد

پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی عائد

پاکستان میں 46 ایپس پر پابندی عائد

پابندی لگنے والی ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں،ترجمان این سی سی آئی اے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کی سفارش پر 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کر دی۔این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں 46 جوا اور فاریکس ایپس پر پابندی عائد کی گئی ۔ این سی سی آئی اے نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو ان ایپس کی بندش کے حوالے سے لکھا تھا۔ترجمان کے مطابق پابندی لگنے والی ایپس عوام سے اربوں روپے غیر قانونی طور پر بٹور رہی تھیں۔ غیرقانونی ایپلی کیشنز میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔ پابندی کا سامنا کرنے والی ایپس میں شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔این سی سی آئی اے ترجمان کے مطابق کئی ایپس شہریوں کا پرسنل ڈیٹا اور سم کی معلومات غیر قانونی طور پر اکٹھا کر رہی تھیں جبکہ ان ایپس سے جوئے اور جلد امیر بننے کے لالچ نے نوجوانوں کو گمراہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481