اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسحاق ڈار کی بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات

اسحاق ڈار کی بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات

اسحاق ڈار کی بیگم خالدہ ضیا سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔

 

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ بیگم خالدہ ضیا کی طویل علالت کے پیش نظر نائب وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیا کی خیریت و صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے بیگم خالدہ ضیا کو وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے دعائیں اور نیک تمنائیں بھی پہنچائیں,

 

انہوں نے بطور وزیرِ اعظم بنگلہ دیش، بیگم خالدہ ضیا کی خدمات کو سراہا۔

 

اس موقع پر بیگم خالدہ ضیا کے 2006 میں دورہ پاکستان کی یادیں بھی تازہ کی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481