اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کو جیل میں2،2اے سی لگوا دیں ہمیں اعتراض نہیں

عمران خان کو جیل میں2،2اے سی لگوا دیں ہمیں اعتراض نہیں

عمران خان کو جیل میں2،2اے سی لگوا دیں ہمیں اعتراض نہیں

میثاق استحکام ہی پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ہے جو ٹیبل پر بیٹھ کر ہوگا،ڈائیلاگ یا گرفتاریوں سے عدالتی فیصلوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، جس تفتیشی کے پاس کیس ہوگا گرفتاری کرنے والے نے ڈائیلاگ نہیں کرنا، ریلیف ملتا ہے یا خلاف فیصلہ آئے تو تنقید قانونی آئینی حدود میں رکھیں،میڈیا سے گفتگو  وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 2، 2 اے سی لگوا دیں یا پی سی کھانے منگوا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے مینار پاکستان پر کہا تھا ملک کو بھنور سے نکالنے کیلئے ادارے سر جوڑیں جبکہ اس سال یوم آزادی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاق استحکام پاکستان کا عنوان دیا، میثاق استحکام ہی پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ہے جو ٹیبل پر بیٹھ کر ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک ٹیبل پر بیٹھ کر مسئلہ نہیں بتائیں گے معاملہ حل نہیں ہوگا، میثاق استحکام پاکستان پر بات ہو کر منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، ڈائیلاگ یا گرفتاریوں سے عدالتی فیصلوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، جس تفتیشی کے پاس کیس ہوگا گرفتاری کرنے والے نے ڈائیلاگ نہیں کرنا، ریلیف ملتا ہے یا خلاف فیصلہ آئے تو تنقید قانونی آئینی حدود میں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں اچھا وقت گزارا ہے، انہیں 2، 2 اے سی لگوا دیں یا صبح، دوپہر اور شام کھانے پی سی سے منگوا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ا نہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں لگایا، 9 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا معزز ایوان فیصلہ کرے گا، کاغذات نامزدگی آئینی قانونی مرحلہ ہے جمہوری اور صحت مند روایت ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481