اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے،بیرسٹرسیف

تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے،بیرسٹرسیف

تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے،بیرسٹرسیف

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ اور صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ کار تجارت، مائننگ، انڈسٹری اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں اور ہم تاجر برادری کی سرمایہ کاری کا تحفظ کریں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب آیا۔ پہلے کبھی کسی ایک سانحے میں اتنی انسانی جانیں ضائع نہیں ہوئیں۔ اور متاثرہ علاقوں میں سڑکیں، پل، عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481