اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلابی صورتحال

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلابی صورتحال

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلابی صورتحال
بہاولنگر میں بونگہ احسان کے قریب نوجوان دریا میں گر کر ڈوب گیا، تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن ،چھوٹے حفاظتی بند ٹوٹ گئے
لاہور( آئی این پی)دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی جس سے قصور، بہاولنگر، عارف والا اور منچن آباد میں درجنوں دیہات متاثر ہو گئے ہیں جبکہ ایک نوجوان بھی دریا میں گر گیا۔قصور کے ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 21.30 فٹ اور بہا ئوایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، اونچے درجے کے سیلاب سے 72 دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ چکی ہے، نگر ایمن پورہ، مبوکی، بستی ابرہیم، ماہی والا، فتی والا سمیت 30 سے زائد دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے انخلا ہو گا، دریا کے پار جانے پر پابندی ہو گی۔بہاولنگر میں دریائے ستلج میں بونگہ احسان کے قریب نوجوان دریا میں گر کر ڈوب گیا، نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، موضع سنتیکا، عاکوکا اور بھوریکا کے مقام سے چھوٹے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، پانی فصلوں میں داخل ہو گیا، متعدد آبادیاں زیر آب آ چکی ہیں جبکہ دریائی پٹی سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے اور علاقہ مکینوں کی نقل مکانی جاری ہے۔عارف والا کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، لوگوں کو مال مویشیوں سمیت دریائی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی، سیکڑوں ایکڑ اراضی ڈوب چکی ہے۔منچن آباد میںدریائے ستلج میں بابا فرید پل پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی، ستلج کے اطراف میں آباد لوگوں کو فوری نقل مکانی کی ہدایت کر دی گئی، متاثرہ افراد کیلئے 6 ریسکیو ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
خبرنمبر 148…… 22 اگست 2025ء……


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481