اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل

ملک بھر سے ایک لاکھ 18ہزار 60افراد نے درخواستیں جمع کرائیں

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد مزید حج درخواستوں کی وصولی روک دی گئی، ملک بھر سے ایک لاکھ 18ہزار 60درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی گئیں، 17روز میں عازمین نے آن لائن اور منتخب بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرائیں۔رپورٹ کے مطابق عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے حج کیلئے درخواستیں جمع کرائیں، وزارت مذہبی امور نے نصف حج اخراجات پہلی قسط کے طور پر وصول کیے، حج کے باقی اخراجات دوسری قسط میں وصول کئے جائیں گے۔حکام کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ماضی کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل کیا گیا، پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کی گئی تھیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے حج درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481