اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگ اورپی پی کا ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان

ن لیگ اورپی پی کا ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان

ن لیگ اورپی پی کا ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)حکمران اتحاد پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)نے ضمنی انتخابات میں مل کر حصہ لینے کا اعلان کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر حنیف عباسی اور پی پی پی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کرنے کا اعلان کیا۔رہنما پی پی پی اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آج کی ملاقات دونوں جماعتوں کے قائدین کی ہدایت پر ہوئی اور اس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی اور دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ جس حلقے میں جس جماعت کا رنر اپ تھا وہاں دوسری جماعت حمایت کرے گی۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان فارمولہ طے پاگیا ہے، مسلم لیگ (ن)کی اور مسلم لیگ (ن)ہماری حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں جس حلقے میں پی پی پی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا اس حلقے میں مسلم لیگ (ن)ہمیں سپورٹ کرے گی اور جس حلقے میں مسلم لیگ (ن)کا امیدوار دوسرے نمبر پر تھا وہاں پی پی پی سپورٹ کرے گی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں اور ضمنی انتخابات دونوں جماعتیں مل کر لڑیں گی۔حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں مل کر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481