اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فوج بلوچستان میں عوام کے ساتھ ہے:فیلڈ مارشل

فوج بلوچستان میں عوام کے ساتھ ہے:فیلڈ مارشل

فوج بلوچستان میں عوام کے ساتھ ہے:فیلڈ مارشل-بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے فوجی اور سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔

 

 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا، دورے کا مقصد موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا، اور بلوچستان میں استحکام اور خوشحالی کے لیے فوجی اور سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، خطرات کے تناظر، فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و اقتصادی حالات بہتر بنانے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور جامع و عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

 

انہوں نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور عسکری اداروں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، جن کا سامنا بلوچستان کے عوام کو ہے، اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

 

فیلڈ مارشل نے جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری، اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، انہوں نے مشکل حالات کے باوجود خطے میں امن و استحکام کے قیام میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت پہنچنے پر کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481