اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ ازبکستان،صدراور وزیر دفاع سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ ازبکستان،صدراور وزیر دفاع سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد کا دورہ ازبکستان،صدراور وزیر دفاع سے ملاقات

 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزوف سے ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبکستان کے وزیر دفاع اور سیکریٹری قومی سیکیورٹی کونسل سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران ابھرتی ہوئی بین الاقوامی، علاقائی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاع و سلامتی اور سڑک و ریل رابطہ کاری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ازبکستان کے برادرانہ اور گہرے تعلقات کو اجاگر کیا۔

انکا کہنا تھا کہ علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کی قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481