اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چینی وزیر خارجہ تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

 

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئر بیس پر چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی کا استقبال کیا۔

 

اس موقع پر وزارت خارجہ اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

 

قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور تاریخی تعلقات مزید وسعت اختیار کر رہے ہیں، دونوں ممالک نہ صرف مضبوط دوست ہیں بلکہ اہم امور میں ایک دوسرے کے شراکت دار بھی ہیں۔

 

ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین سال میں دوسری مرتبہ پاکستان کا اہم دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران اسٹریٹجک روابط، علاقائی و بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

 

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گا۔

 

ترجمان نے یاد دہانی کرائی کہ گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا جبکہ رواں سال فروری میں صدرِ پاکستان نے بھی بیجنگ کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مستقبل میں مزید مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481