اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ

 

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سب سے پہلے سوات پہنچے جہاں وفاقی وزیر امیر مقام نے ان کا استقبال کیا، وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 

سوات کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بونیر روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بونیر، شانگلہ اور صوابی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

 

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعدازاں وزیراعظم نے بونیر میں متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی چیک تقسیم کئے۔

 

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل کو تیز کرنے اور معمولاتِ زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے تمام دستیاب قومی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، تجاوزات، لکڑی مافیا اور خاص طور پر آبی گزرگاہوں میں ہونے والی غیر قانونی کان کنی اور کرشنگ انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات کا بڑا سبب بنتی ہیں۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں، تجاوزات اور ماحولیاتی تباہی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں کے بے لوث جذبے کو سراہا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481