ANP اے پی سی،ن لیگ،پی پی کا اعلامیے پر دستخط سے انکار
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی کے نیئر بخاری نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ سیاسی مصالحت معافی اور ایمانداری سے ممکن ہے، عاصم منیر
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات اور آپ کا مؤقف ہے، جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے۔
اعلامیہ میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی گئی، دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کے خاتمے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ملک بھر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلاب کا خدشہ
کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی مسلح جتھوں کا فوری خاتمہ، عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، 18 ویں آئینی ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق این ایف سی ایوارڈ پر آئین کے مطابق مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، لاپتہ افراد کا بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے:مولانا فضل الرحمٰن
کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا اور سیاسی سرگرمیوں کیلئے آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے، میڈیا پر پابندیاں ختم اور پیکا جیسے قوانین مسترد کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔ خیبرپختونخوا:تباہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو غیر ملکی جنگوں میں ملوث کرنے سے گریز کیا جائے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔
