اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 امریکا نے بھارت کے ساتھ  تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

 امریکا نے بھارت کے ساتھ  تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

 امریکا نے بھارت کے ساتھ  تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے

 

بھارتی میڈیا کے مطابق  امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد  امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔

 

یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

 

امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس کے بعد امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا،  اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

 

ٹیرف کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر  اضافی ڈیوٹی عائد کرنا مناسب اور ضروری ہے کیوں کہ  بھارت روس سے بلاواسطہ اور  بالواسطہ تیل درآمد کررہا ہے۔

 

چند روز قبل امریکی وزیرخزانہ نے بھی خبردارکیا تھا اگر ٹرمپ اور  پیوٹن کے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ ہوجائیں گے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481