اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جشن معرکۂ حق، 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری

Celebrating the Battle of Truth, a commemorative coin of Rs. 75 is issued

جشن معرکۂ حق، 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا گیا ہے۔

سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے جبکہ تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے۔سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔

ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ کندہ ہیں۔

چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپرعددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے۔ ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکّے کی مالیت جلی اعداد میں 75 اور اردو رسم الخط میں روپیہ تحریر ہے۔

پچھلے رخ پر وسط میں اردو میں معرکہ حق اور ہندسوں میں 2025 کے الفاظ درج ہیں۔

سکے کے بالائی کناروں پر اردو میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد رقم ہے۔ سکے کے پچھلے رخ پر (دائیں اور بائیں جانب ) دو لڑاکا طیارے، بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ یادگاری سکّہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کائونٹرز پرآج 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481