اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ہائی وے پر ون ویلرز کا راج ختم

اسلام آباد ہائی وے پر ون ویلرز کا راج ختم

اسلام آباد ہائی وے پر ون ویلرز کا راج ختم-یہ ون ویلرز عرصہ دراز سے ہائی وے پر پولیس اہلکاروں کی آنکھوں کے سامنے آ کر غائب ہو جاتے تھے

شاہراہوں پر خوف کی علامت بننے والے ون ویلرز بالآخر پولیس کی گرفت میں آ گئے۔ ایس ایچ او تھانہ کھنہ عامر حیات نے اسلام آباد ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ون ویلرز کو دھر لیا، جو موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھا کر نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈال رہے تھے۔

 

پولیس کے مطابق، یہ ون ویلرز عرصہ دراز سے ہائی وے پر پولیس اہلکاروں کی آنکھوں کے سامنے آ کر غائب ہو جاتے تھے۔ موٹر سائیکلوں پر "الٹرڈ” سائلنسر، خطرناک اسپیڈ اور کرتب بازی کرنے والے یہ افراد عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئیں، جن میں ہائی وے پر شور و غل مچانے والے بائک بھی شامل ہیں۔

 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ وہی بائیکرز ہیں جو اچانک "بڑاں بڑاں” کی آواز کے ساتھ آپ کے قریب سے گزرتے ہیں اور پلک جھپکتے میں نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں، مگر اس بار ان کا "شاہکار” پکڑا گیا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ موٹر سائیکلوں کو اصل حالت میں واپس کیا جائے گا، تاہم خطرناک سائلنسر اور غیر قانونی تبدیلیاں ختم کر دی جائیں گی تاکہ شاہراہوں پر سکون بحال کیا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481