اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

غذر، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ،4 جاں بحق

غذر، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ،4 جاں بحق

غذر، آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ،4 جاں بحق

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے، اشکومن روڈ آٹھ مقامات پر بند ہوگئی اور ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

اسکردو میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد برگے اور رگیول نالے میں شدید طغیانی آئی، اور سیلابی پانی دیہات کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مقامی افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

غذر کی تحصیل گوپس کے گاؤں خلتی میں 7 افراد سیلاب کی زد میں آگئے جن میں سے چار کی لاشوں کو نکال لیا گیا اور دو لاپتہ ہیں جبکہ ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا ، تھوئی کےعلاقے میں بھی سیلاب کی زد میں آ کر ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ وادی ہنزہ کے گاؤں گلمت میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی

 

ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب کی تباہی سے متعدد رابط سڑکیں بند ہوگئیں، اشکومن میں سیلاب کے باعث دریائے اشکومن میں طغیانی ہے، نشیبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ادھر، اسکردو ہی میں کے ٹو مہم جوئی کے دوران ایک امریکی کوہ پیما پہاڑی تودے کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا، جسے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر مشن نے بروقت ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔

طوفانی بارشوں نے آزاد کشمیر میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ باغ میں سیاحوں کی ایک گاڑی پانی میں بہہ گئی، تاہم تمام سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

مچھارہ نیشنل پارک میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں شدید طغیانی آئی اور دریائے پونچھ میں تتہ پانی کے مقام پر چار نوجوان پانی میں پھنس گئے۔

نصیر آباد میں مچھارہ نالے پر بنا پل پانی میں بہہ گیا، جبکہ جہلم ویلی کے جیاں نالے میں طغیانی سے چار دکانیں بہہ گئیں۔

باغ شہر اور گرد و نواح میں ندی نالوں کی طغیانی نے معمولات زندگی منجمد کر دیے ہیں۔ نالہ ماہل اور نالہ ملوانی میں پانی کے بہاؤ سے زمین کا کٹاؤ شدید ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481