اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آپریشن بنیان مرصوص،488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء

آپریشن بنیان مرصوص،488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء

آپریشن بنیان مرصوص،488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء-آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے 488 افسران اور جوانوں کو اعزازات عطاء کیے۔

 

8 جوانوں کو ستارۂ جرأت، 5 کو تمغۂ جرأت، 24 کو ستارۂ بسالت سے نوازا گیا۔

 

45 جوانوں کو تمغۂ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد سے نوازا گیا، 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک جوان کو تمغۂ امتیاز ملٹری دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبد الرحمٰن شہید کو تمغہ جرأت سے نوازا گیا۔

 

شہید لانس نائیک اکرم اللّٰہ، سپاہی عدیل اکبر اور کیپٹن علی حسن کو بھی تمغۂ جرأت سے نوازا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ وزیراعظم کا یوم آزادی پر آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ستارۂ جرأت پانے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود شامل ہیں۔

اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق کو بھی ستارہ جرأت عطاء کیا گیا۔

اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد کو بھی ستارۂ جرأت سے نوازا گیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481