اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا یوم آزادی پر آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان

وزیراعظم کا یوم آزادی پر آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان

وزیراعظم کا یوم آزادی پر آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی دارالحکومت کے جناح سپورٹس گراؤنڈ میں 78ویں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آج یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آج کے دن کی طویل تاریخ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ صرف آزادی کی نہیں دو قومی نظریے کی جنگ تھی، اس عظیم دن پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، قائداعظمؒ ، علامہ اقبالؒ سمیت تحریک پاکستان کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ فیلڈ مارشل سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جشن آزادی کو معرکہ حق کا نام دیا ہے ،10 مئی کو پاکستانی ایک نئی قوم بن کر سامنے آئے، بھارت نے جھوٹے الزامات کا سہارا لے کر ہم پر حملہ کیا ، بھارت کو اپنی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنائی، معرکہ حق کے چار دن کے اندر پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا، بھارت کی آنے والی نسلیں اِس شکست کو یاد رکھیں گی ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح میں دوست ممالک کا بھی کردار ہے، چین ،ترکیہ اور سعودی عرب نے جنگ کے دوران ہمارے موقف کی کھل کر تائید کی، جنگ بندی میں ٹھوس اورمثبت قرار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ 

 

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ ٹرمپ فلسطین اور کشمیر کا بھی مسئلہ حل کرائیں گے۔

 

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،ہمارے اوپر قرضوں کا بوجھ بھی آدھا ہو چکا ہے ، پاکستان میں سب کو سیاست کا حق ہے بغاوت کا نہیں ، تنقید کا حق ہے توہین کا نہیں ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481