اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی ہلاک

 

سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں، چار روزہ آپریشن میں ہلاک ہونے والوں خوارجیوں کی تعداد 50 ہو گئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 7 سے 9 اگست تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 خوارج مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب بھی پاک افغان سرحدی علاقہ سمبازا میں آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

 

بتایا گیا ہے کہ 4 روز میں مجموعی طورپر 50 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک کے دفاع کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز پاکستان میں امن، استحکام اور ترقی کو خراب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481