اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

Section 144 imposed in Murree for 3 days مری میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

مری میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ 

 

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف خاندانوں کو داخلے کی اجازت دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 30 جولائی کو منعقدہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا، جس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران ممکنہ ہجوم اور بد نظمی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

 

حکم نامے کے مطابق اس دوران دفعہ 144 نافذ العمل ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی اس دوران کی گئی خلاف ورزیوں پر عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔

 

یاد رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، مال روڈ پر سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481