اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی:ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی،7ڈمپرجلا دیئے

کراچی:ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی،7ڈمپرجلا دیئے

کراچی:ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی،7ڈمپرجلا دیئے

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے قریب رات گئے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم راستے میں بائیس سالہ ماہ نور اور چودہ سالہ علی رضا دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے بہن بھائی کے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مشتعل شہریوں نے سات ڈمپروں کو آگ لگا دی، جبکہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر کے ڈرائیور پر بھی تشدد کیا، جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دس سے زائد مشتعل شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے کے بعد راشد منہاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے آگ لگائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سپرہائی وے سہراب گوٹھ سے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ شدید متاثر ہے، ڈمپر ڈرائیور ایسوسی ایشن نے نیشنل ہائی وے بھی بلاک کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر ڈمپر ایسوسی ایشن حاجی لیاقت محسود نےدعویٰ کیا کہ حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا اور مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ سات ڈمپرز جلانے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمی شہری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ساتھ ہی مشتعل شہریوں کو قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والے ڈمپر مافیا کو لگام ڈالے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481