اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی:بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان

کراچی:بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان

کراچی:بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان

 

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔

 

پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا، اور اس میں 28,259 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی تھی، جن میں سے 27,323 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ ان میں سے 15,582 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

 

 

پہلی پوزیشن پر بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان نے 1016 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کی۔

 

 

تیسری پوزیشن ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی طالبہ انوشہ نوید نے 1015 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کی۔

 

امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سے 1996 امیدواروں نے اے ون گریڈ حاصل کیا، جبکہ 3401 نے اے گریڈ، 4707 نے بی گریڈ، 4595 نے سی گریڈ، 1878 نے ڈی گریڈ اور 60 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481