اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقےسےاستعمال کیے

پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقےسےاستعمال کیے

پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقےسےاستعمال کیے

اپنی رپورٹ میں امریکی جریدے نے کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا۔

بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم کیا، بھارت نے جنگ بندی کروانے کی تردید کی۔

امریکی جریدے نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے اثاثے موجود ہیں جو امریکی مفادات کیلئے مفید ہوسکتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔حماس غزہ میں ہزاروں ملازمین کو تنخواہیں کیسے فراہم کرتی ہے؟

 

بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر ہیں جبکہ ٹرمپ پاکستان کے تیل کے ذخائر کو ترقی دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

 

کرپٹو کرنسی کے نمائندے بھی اسی دوران پاکستان گئے جنھیں ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی اور انھوں نے ڈیجیٹل کرنسی میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ کمبوڈیا نے ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کر دیا

 

اس کے بعد ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں دوپہر کے کھانے پر بلا لیا جب کہ پاکستانی حکومت نے ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں اپنے معاشی مسائل پر قابو پایا ہے مگر وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کر رہا ہے۔

امریکا سے اچھے تعلقات کے بعد پاکستانی قیادت میں ایک ایسا اعتماد آیا ہے جو اس لیے اور بھی میٹھا ہے کیوں کہ اس دوران بھارت کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481