اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرک،دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

Terrorists fire on FC vehicle in Karak, 4 personnel martyred

کرک،دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ،4 اہلکار شہید

کرک میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

 

کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں ایف سی اہلکار فیلڈ سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر گھات لگائے مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

 

ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق شہداء کا تعلق لکی مروت اور ٹانک سے بتایا جا رہا ہے، واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481