اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او ہوپ کی چیئرپرسن گرفتار

بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او ہوپ کی چیئرپرسن گرفتار

بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث این جی او ہوپ کی چیئرپرسن گرفتار

ایف آئی اے کا بڑا ایکشن، امریکہ اور یورپی ممالک میں بچوں کی مبینہ ٹریفکنگ میں ملوث معروف این جی او ہوپ (HOPE) کی چیئرپرسن کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے معروف این جی او HOPE کی چیئرپرسن ڈاکٹر مبینہ قاسم اگبوٹوالا کو بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق، ملزمہ ہوپ نامی این جی او کے پردے میں نابالغ بچوں کو بیرونِ ملک، خصوصاً امریکہ، اسمگل کرنے میں ملوث تھی۔ اس گھناؤنے نیٹ ورک کا انکشاف اُس وقت ہوا جب امریکی قونصل خانے نے ایف آئی اے کو باقاعدہ شکایت درج کروائی، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

 

تحقیقات کے دوران واضح شواہد سامنے آنے پر کیس رجسٹر کیا گیا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزمہ نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی تھی، تاہم پیر کو عدالت نے اُس کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد ایف آئی اے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف جاری ایف آئی اے کی مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے، خاص طور پر وہ نیٹ ورکس جو "فلاحی تنظیموں” کا لبادہ اوڑھ کر مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں۔

 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے خلاف بھی جلد کارروائی متوقع ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481