اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک ریاض کی جائیدادیں 7 اگست کو نیب نیلام کرے گا

ملک ریاض کی جائیدادیں 7 اگست کو نیب نیلام کرے گا

ملک ریاض کی جائیدادیں 7 اگست کو نیب نیلام کرے گا

 

اسلام آباد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کیس میں پبلک فنڈز کی ریکوری کے لیے نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے خلاف نیلامی کی کارروائی کو درست قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی نیب کی نیلامی روکنے کی چاروں درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

 

نیب راولپنڈی 7 اگست 2025 کو اسلام آباد کے سیکٹر G-6/1 میں واقع اپنے دفتر میں بحریہ ٹاؤن کے درج ذیل قیمتی اثاثے نیلام کرے گا:

1. بحریہ ٹاؤن فیز II، راولپنڈی میں پلاٹ نمبر 7-D پر قائم کارپوریٹ آفس

2. پلاٹ نمبر 7-E پر دوسرا کارپوریٹ آفس، بحریہ ٹاؤن فیز II، راولپنڈی

3. روبائش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، اسلام آباد

4. ارینا سینما، پلاٹ نمبر 984، بحریہ ٹاؤن فیز IV، راولپنڈی

5. بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اکیڈمی (اسکول عمارت)، سفاری ولاز I، راولپنڈی

6. سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، بحریہ ٹاؤن راولپنڈی

 

4 اگست 2025 کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مذکورہ درخواستوں کی سماعت کی، جس میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے، جبکہ نیب کی نمائندگی اسپیشل پراسیکیوٹر محمد رافع مقصود نے کی۔

 

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو بعد ازاں جاری کیا گیا، جس کے تحت نیلامی کی کارروائی کو برقرار رکھتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کی تمام درخواستیں خارج کر دی گئیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481