اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرے گا،زرداری

ایرانی صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرے گا،زرداری

ایرانی صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرے گا،زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم کرے گا ،خطے کے پرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے ملکر کام جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، صدرمملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں ۔

انہوں نے علاقائی معاملات پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا ،تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور امن و استحکام کیلئے مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے خطے میں تعاون کیلئے تہران کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا، مشکل وقتوں میں ایران کی یکجہتی پر بھی شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے جموں کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کیخلاف حمایت پر اظہارتشکر کیا، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کی۔صدر نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی جرات اور اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کیلئےتعمیری کردار ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481