اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان پہنچیں گے

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ا یرانی صد ر کے ہمراہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔اپنے قیام کے دوران مسعود پزشکیان صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدرمسعود پزشکیان کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے صدر کا دورہ پاکستان ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔

 

مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481