اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9 مئی مقدمات،عمر ایوب سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنادیں

9 مئی مقدمات،عمر ایوب سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنادیں

9 مئی مقدمات،عمر ایوب سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنادیں

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پہلے 9 مئی کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنایا جس میں 168 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزائیں سنائیں۔

خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملہ کیس میں 185 میں سے 108ملزمان کو سزائیں سنائیں اور دیگر کو بری کر دیا۔

عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 67 ملزمان میں سے7 ملزمان کو بری کر دیا جب کہ 60 ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو تمام افراد کی دی گئی سزاؤں میں سب سے کم ہے۔

عدالت نے خیال کاسترو، فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بری کر دیا۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 32 میں سے 28 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی اور 4 کو بری کردیا۔

فیصل آباد کے تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں مجموعی طور پر 107 ملزمان نامزد تھے جن میں سے 32 کا ٹرائل ہوا، عدالت نے مقدمے میں نامزد فوادچوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو اور عبداللہ دمڑ کو بری کیا۔

چند روز قبل بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481