اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاش قبرستان لانے والوں کی ویڈیو سامنے آ گئی

لاش قبرستان لانے والوں کی ویڈیو سامنے آ گئی

لاش قبرستان لانے والوں کی ویڈیو سامنے آ گئی

پولیس نے قبرستان میں لاش لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی، فوٹیج میں 15 سے زائد افراد کو لاش کے ہمراہ قبرستان داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ تفتیشی ٹیم مقتولہ کے والد کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی، ڈی این اے میچ کروایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لاش کو ایک لوڈر رکشہ میں لے کر قبرستان کے اندر لایا گیا جہاں شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں چھپ کر بارش کے ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رکشہ قبرستان پہنچا، تمام افراد باہر نکلے اور لاش کو قبر میں دفن کیا۔ دفنانے کے بعد ملزمان نے قبرستان میں موجود نلکے سے ہاتھ دھوئے اور وہاں سے روانہ ہو گئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کردیا ہے اور فوٹیج میں موجود افراد کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔ شناخت ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتولہ سدرہ عرب کے والد کو قانونی کارروائی کے لیے لاہور روانہ کر دیا ہے جہاں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ڈی این اے میچ کروایا جائے گا۔

پولیس نے لاش کے نمونے پہلے ہی لاہور بھیج دیے تھے تاکہ ڈی این اے میچنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481