اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کو دشمن کیخلاف جنگ جیتنے کی وجہ سےعزت ملی،وزیر اعظم

پاکستان کو دشمن کیخلاف جنگ جیتنے کی وجہ سےعزت ملی،وزیر اعظم

پاکستان کو دشمن کیخلاف جنگ جیتنے کی وجہ سےعزت ملی،وزیر اعظم

آئی پی پیز سے بات چیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اربوں روپے کا فائدہ ہوا،کابینہ اجلاس سے خطاب
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دشمن کیخلاف جنگ جیتنے کی وجہ سے عزت ملی، فیلڈ مارشل نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ایئرفورس نے کمال کر دکھایا، بھارت کوجس طرح شکست ہوئی آج تک تذکرہ ہورہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد

 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکردشمن کیخلاف مقابلہ کیا، بھارت کیخلاف کمال مہارت کے مظاہرے پردنیا دنگ رہ گئی ، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت کیخلاف تاریخی فتح ملی۔شہباز شریف نے کہا کہ لاہورریلوے سٹیشن پرانقلابی تبدیلی دیکھ کردلی خوشی ہوئی،وزیراعظم ریلوے ٹکٹنگ کا نظام مکمل طورپرڈیجیٹائزکردیا گیا ہے،وزیراعظم سب وزارتوں کواپنی کارکردگی مزید بہتربنانا ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں،

 

یہ بھی پڑھیں:۔بھارت پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے مُکر گیا

 

وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، آئی پی پیز سے بات چیت کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ظلم وستم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،وزیراعظم غزہ میں بچوں کی حالت دیکھی نہیں جاتی، غزہ میں جاری مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مصراوراردن کے ذریعے غزہ کیلئے فوری امداد بھجوائی جا رہی ہے، غزہ کے معاملے پر پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے جو کہ پہاڑی علاقوں میں زیادہ ہوئے اس کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں، اجلاس کے دوران انہوں نے قدرتی آفات میں مرنے والوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481